ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / آئی اواے کو ریو اولمپکس میں 12سے 15تمغے کی امید

آئی اواے کو ریو اولمپکس میں 12سے 15تمغے کی امید

Wed, 29 Jun 2016 20:25:21    S.O. News Service

بیڈمنٹن ،نشانے بازی اور پہلوانی میں ہے سب سے زیادہ امیدیں
نئی دہلی،29جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی اولمپک یونین(آئی اواے)نے بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال، شوٹر جیتو رائے اور پہلوانوں کو تمغہ کا مضبوط دعویداربتاتے ہوئے آج امید ظاہر کہ ہندوستان ریو اولمپکس میں گزشتہ بار کے مقابلے میں دوگنے تمغے جیتنے میں کامیاب رہے گا۔آئی اواے جنرل سکریٹری راجیو مہتا نے آج یہاں ایک پروگرام میں صحافیوں سے کہا کہ اس بار ہمارا سب سے بڑا دستہ اولمپکس میں جا رہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہندوستان اس بار 12سے 15تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے گا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں تمام کھلاڑیوں سے بہتر کارکردگی کی امید ہے لیکن سائنا نہوال، جیتو رائے،(باکسر)،وکاس کرشنن، ٹینس میں ڈبلز ٹیم، تیر اندازی، کشتی اور مرد ہاکی پر ہماری کافی امیدیں ٹکی ہیں۔ریو اولمپکس کے لئے ہندوستانی ٹیم چیف راکیش گپتا نے اگرچہ واضح کیا کہ 15تمغہ جیتنے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی ہے لیکن کہا کہ اس بار ہندوستان کو لندن اولمپکس کے مقابلے میں زیادہ تمغے ملیں گے۔ہندوستان نے 2012اولمپکس میں 6 تمغے جیتے تھے۔گپتا سے جب مشن اولمپکس کی رپورٹ کے بارے میں پوچھا گیا جس رپورٹ کے مطابق 20تمغہ کی امید ظاہر کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی یہ رپورٹ نہیں دیکھی ہے اور جب تک ہم اسے دیکھ نہیں لیتے تب تک کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے،ہم 15تمغہ کی ضمانت نہیں دے سکتے ہیں لیکن اس بار ہم پچھلی بار کے مقابلے میں زیادہ تمغے جیتنے میں کامیاب رہیں گے۔انہوں نے اس کے ساتھ ہی واضح کیا کہ ہندوستان میں باکسنگ کا قومی فیڈریشن نہ ہونے کے باوجود باکسر ریو اولمپکس میں آئی اواے پرچم تلے ہی حصہ لیں گے۔گپتا نے اگرچہ تسلیم کیا کہ فیڈریشن نہیں ہونے کی وجہ باکسر کو بیرون ملک میں کھیلنے کے کم مواقع ملے۔ اسی طرح سے کشتی میں 74کلوگرام وزن کے زمرے میں سشیل کمار اور نرسمہا پنچم یادو میں سے کون ہندوستان کی نمائندگی کریں گے، یہ معاملہ طول پکڑ گیا اور آخر میں عدالت کو دخل دینا پڑا تھا،اب اس بوجھ زمرے میں کوٹہ حاصل کرنے والے نرسمہا ہی ریو میں کھیلیں گے لیکن مہتا نے قبول کیا اس سے ماحول متاثر ہوا ہے۔نہوں نے کہا کہ یہ فیڈریشن کا معاملہ ہے اور فیڈریشن نے جو بھی فیصلہ کیا وہ اس کا حق تھا،میں بھی یہ تسلیم کرتا ہوں کہ جو ماحول بنا ہے اس کے اثرات ضرور پڑیں گے لیکن ہمیں کشتی میں تمغہ کی امید ہے۔مہتا نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ ہاکی انڈیا کو مرد اورخواتین ٹیم کیلئے 8-8کوچ لے جانے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی ہمیں پورے عملے پر غور کرنا ہے اور اس کے بعد اگر گنجائش بنتی ہے تو عقلی مانگ کو قبول کر لیا جائے گا۔ریو میں جیکا وائرس کو لے کر پھیلے خوف کو بھی آئی اواے نے درکنار کر دیا۔ہندوستانی ٹیم کے نائب سربراہ اندیشور پانڈے نے کہا کہ جیکا کو لے کر کسی بھی کھلاڑی نے اعتراض نہیں اٹھایا ہے،ہم اس کو لے کر فکر مند نہیں ہیں،زرد بخار کا ٹیکہ لگتا ہے،دولت مشترکہ کھیلوں سے پہلے بھی ملیریا کو لے کر خوف پیدا ہوا تھا لیکن کوئی بھی کھلاڑی بیمار نہیں ہوا،ہم اس سلسلے میں آئی او سی کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔آئی اواے نے اس کے ساتھ ہی صاف کیا کہ ریو میں ہندوستانی کھلاڑیوں کو ہندوستانی کھانے کی کمی نہیں کھلے گی۔آرگنائزنگ کمیٹی کے علاوہ ہندوستانی سفارت خانے بھی ہندوستانی کھانے مہیا کرائیں گے۔


Share: